Internet Signals: A Persistent Challenge | انٹرنیٹ سگنلز، ایک چیلنج

in Hive Learnerslast month

image1.png

DALL·E 3


Traveling across Pakistan, one quickly realizes that internet coverage is a major issue. Surprisingly, Pakistan has some of the cheapest internet services in the world. Network companies offer various packages for internet, calls, and messages. However, only those with reliable internet coverage can benefit from these packages. For those in areas without a mobile network, even having 100 GB or 1,000 GB of data is useless if they can't use it. Sometimes, there is no signal because there is no signal tower, and other times, there is a tower but no consistent power supply. In both cases, users face significant inconvenience.


پاکستان کے طول و عرض میں سفر کرنے والے کسی بھی آدمی کے لیے انٹرنیٹ کوریج ایک گھمبیر مسئلہ ہوتا ہے. اگر غائرانہ نگاہ سے دیکھا جائے تو میری معلومات کے مطابق دنیا میں سب سے سستا انٹرنیٹ پاکستان میں دستیاب ہے. اسی پر اکتفا نہیں بلکہ ہر نیٹ ورک کمپنی ایک سے بڑھ کر ایک پیکج دے رہی ہے. چاہے وہ انٹرنیٹ بنڈلز کی شکل میں ہو، کالز کی صورت میں ہو یا میسجز کی صورت میں. لیکن ان تمام تر بنڈلز اور سہولیات سے وہی شخص استفادہ کر سکتا ہے جسے انٹرنیٹ کوریج دستیاب ہو. جس شخص کے علاقے میں موبائل نیٹ ورک ہی موجود نہیں تو پھر اس کے پاس چاہے سو جی بی ہو یا ہزار جی بی، اسے اس سے کیا سروکار؟ کہ جب وہ ان پیکجز کو استعمال ہی نہیں کر سکتا. کہیں پر سگنل کی عدم دستیابی کی وجہ سگنل ٹاور کا نہ ہونا ہوتا ہے، تو کہیں سگنل ٹاور تو موجود ہوتا ہے مگر اسے فعال رکھنے کے لیے کوئی مستقل بجلی کا سسٹم یا پاور جنریٹر نہیں ہوتا. دونوں ہی صورتوں میں صارفین کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے.

image2.png

DALL·E 3


Hindrance to Tourism Promotion

Internet signal problems are common even in Pakistan’s major cities, but they are worse in the beautiful meadows that attract tourists. The lower regions of Pakistan are mostly hot and have lost much of their natural beauty due to urban development. However, the northern areas beyond Islamabad still look like paradise. Famous tourist spots like Naran, Kaghan, Fairy Meadows, and Babusar Top have stunning waterfalls, tall mountains, and lush green areas. Despite the difficult journey, tourists come to enjoy these natural wonders. However, they soon realize that they can only enjoy the scenery as it is nearly impossible to stay connected. Finding even one signal bar is rare, and 4G or 3G signals are out of the question. Even 2G signals are often unavailable, making it hard to find a lost companion.


سیاحت کے فروغ میں رکاوٹ:

ویسے تو انٹرنیٹ سگنلز کا مسئلہ پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں بھی رہتا ہی ہے. مگر خاص طور پر ان خوبصورت مرغزاروں میں یہ مسئلہ بہت زیادہ ہوتا ہے جو دور دراز سے آنے والے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کیے رکھتے ہیں. پاکستان کے زیریں علاقے تو زیادہ تر گرم ہی رہتے ہیں اور انسانی آبادی کے پھیلاؤ کے سبب اب ان علاقوں میں قدرتی خوبصورتی بھی تقریباً ماند پڑ چکی ہے مگر اسلام آباد سے آگے جو پاکستان کے بالائی علاقے ہیں وہ آج بھی زمین پر جنت کا منظر پیش کرتے ہیں. مشہور ترین سیاحتی مقامات ناران کاغان فیری میڈوز بابو سرٹاپ وغیرہ جیسے علاقوں میں خوبصورت آبشاریں، فلک بوس پہاڑ اور سرسبز و شاداب زمین دیکھنے کو ملتی ہے. مشکل اور دشوار گزار گھاٹیوں سے ہو کر وہاں تک پہنچنا پڑتا ہے. لیکن سیاح باوجود تمام تر مشکلات کے پھر بھی قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنی جان جوکھوں میں بھی ڈال کر جاتے ہیں. مگر وہاں جا کر انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ مکمل طور پر اب قدرتی نظاروں سے ہی لطف اندوز ہو سکتے ہیں، باقی کسی قسم کا دنیاوی رابطہ کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہے. کیونکہ ایسی جگہوں پر بہت ہی مشکل سے کوئی ایک آدھ سگنل مل پاتا ہے. 4g اور 3g تو دور کی بات 2g کے سگنلز بھی نہیں آتے. جس کی وجہ سے اگر کوئی سیاح دوسرے سے بچھڑ جائے تو اسے تلاش کرنا مسئلہ کشمیر بن جاتا ہے.

image3.png

DALL·E 3


Private Telecom Companies

A major reason for these problems is that private telecom companies offer limited connectivity with their limited resources. These companies prioritize densely populated cities where they can gain a stable customer base. In contrast, investing in signal towers at tourist spots, where the population is temporary and small, does not bring in the desired profit. As a result, these companies avoid investments that might lead to losses. Almost all telecom companies in Pakistan are privately owned. There isn't a government-owned company with the authority to operate nationwide. Installing towers in remote, mountainous areas is very difficult, making reliable signals in these tourist spots still a distant dream.


پرائیویٹ ٹیلی کام کمپنیاں:

ان مسائل کی وجوہات میں ایک بہت بڑی وجہ پرائویٹ ٹیلی کام کمپنیاں ہیں جو اپنے محدود وسائل کے ذریعے محدود پیمانے پر رابطہ کاری کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں. ان کمپنیوں کے پیش نظر گنجان آباد شہر زیادہ لائق ترجیح ہوتے ہیں. کیونکہ وہاں انہیں زیادہ سے زیادہ مستقل کسٹمر مل جاتے ہیں جو اس کی سروسز سے فائدہ اٹھاتے ہیں. اس کے برعکس اگر وہ سیاحتی مقامات پر بھاری بھرکم خرچہ کرکے سگنل ٹاورز لگا بھی دیں تو وہاں لوگوں کا عارضی قیام ہوتا ہے. مستقل رہائش پذیر آبادی بہت کم ہے. جس کی وجہ سے کمپنی کو مطلوبہ ہدف کے مطابق منافع حاصل نہیں ہوتا. یہی وجہ ہے کہ کمپنی ایسی انویسمنٹ نہیں کرنا چاہتی جس سے اسے نفع کے بجائے نقصان ہو. پاکستان کی تقریباً تمام ہی ٹیلی کام کمپنیاں پرائیویٹ ہیں. سرکاری طور پر ایسی کوئی کمپنی نہیں جو مکمل اختیار کے ساتھ سرکاری سطح پر کام کر سکتی ہو، کیونکہ پہاڑ کی چوٹی یا پہاڑی علاقے میں کسی ہموار جگہ تلاش کرکے وہاں ٹاور لگانا لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہے. اس لیے اب تک سیاحتی اور دور دراز کے مقامات پر سگنلز کی دستیابی ایک ایسا خواب ہے جو شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا ہے.

image4.png

DALL·E 3


Government Responsibility

I believe it is the responsibility of the Government of Pakistan to ensure internet signals are available across the country. This would help local and international travelers to avoid difficulties during their journeys. Special attention should be given to ensuring network availability at popular tourist destinations frequented by foreign tourists. Where network systems already exist, ensuring a stable electricity supply is crucial so visitors can communicate without any trouble. Pakistan is known worldwide for its hospitality, and it is our tradition to honor and take care of our guests. We should uphold our values and ensure our guests have a pleasant stay, which will boost tourism in Pakistan and provide convenience to the people.


حکومتی ذمہ داری:

میں یہ سمجھتا ہوں کہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پاکستان کے طول و عرض میں انٹرنیٹ سگنلز کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ اگر کوئی سیاح یا مقامی شخص سفر پر نکلے تو اسے راستے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے. خصوصاً ایسے سیاحتی مقام، جہاں غیر ملکی سیاحوں کا آنا جانا بکثرت ہوتا ہے، ان مقامات پر نیٹ ورک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں. جہاں پہلے سے نیٹ ورک سسٹم باقاعدہ موجود ہے وہاں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آنے والے مہمانوں کو آپس میں رابطہ کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو. پاکستانی مہمان نواز قوم کے طور پر دنیا بھر میں مشہور ہے اور مہمانوں کا اعزاز و اکرام کرنا، ان کا خیال رکھنا یہ ہماری روایت بھی ہے. ہمیں اپنی اقدار و روایات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے مہمانوں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ پاکستان میں سیاحت کو بھی فروغ ملے اور لوگوں کو بھی سہولیات ملیں.

Join Binance through THIS LINK for 10% off trading fees! Let's save together!

ٹریڈنگ فیس میں 10% چھوٹ کے لیے اس لنک کے ذریعے بائننس میں شامل ہوں! آئیے مل کر بچائیں!

Sort:  

In our town we do not have access to PTCL flash fiber so basically we missing out on those 100 mb connections that cost 4.5 k pkr running on fiber optics instead we have two companies offering fiber optics like storm fiber (Which I am using) and nayatel for storm fiber they provide me 20 mb connection with tv for 2800 pkr which is quite expensive as compared to Ptcl flash fiber.

 last month  

PTCL is government-owned. It's a shame they don't cover your area.

 last month  

Just like the DHF supporting the Ghana Borehole.
Could it support a proposal to make the internet/power more stable in Pakistan?

 last month  

Anyone can start a private internet service provider company in Pakistan.

 last month  

Ohh, thats not bad :D

 last month  

I have recently visited a hill station the details of whom I will share soon here. ALTHOUGH that hill station has developed a lot because that was a touring spot even before partition. Yet it is not very much facilitated with a good network. Even if you slightly go away from the main city your sim simply turns off and it becomes really hard to connect with someone even in this era of of fast telecommunication. The sole responsibility lies on the government to provoke and instruct all the companies to improve their services.

 last month  

Looking forward to your post about the hill station. I hope you enjoyed your visit despite the internet issues. Our expectations of the government are getting lower, and as a nation, we lack experience in getting our demands met, leading to the exploitation of the public.

 last month  

Thanks for your support.